کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں کاملا ہیرس کی ٹیم نے الیکشن ہیڈکوارٹرزمیں جمع ہونے والے ڈیموکریٹس کو کاملا ہیرس کے فیصلے سے سے آگاہ کردیا کہ وہ حامیوں سے خطاب نہیں کریں گی،اسی پر وہاں جمع ہونے والے شرکا واپس لوٹ گئے،کاملا ہیرس کے حامی ان کاخطاب سننے کےلئے واشنگٹن کی ہووارڈ یونیورسٹی میں جمع ہوئے تھے۔
کاملا ہیرس امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر ہیں،جنہیں صدرجوبائیڈن نے 2024 کی صدارتی دوڑ سے باہر نکلنے کے بعد ا±نہیں صدارتی عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔کاملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں تمام امریکیوں کی قیادت کرنے اور سب کو یکساں معاشی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کاملا ہیرس نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز المیڈا کاو¿نٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے کیا اور 2003 میں وہ سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی بنیں۔

Recent Posts

ٹیکس ریونیونا بڑھایا تو بوجھ تنخواہ دار طبقے پر آئے گا، وزیرخزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

حکومت کا ریسرچ کا شعبہ اچھا ہوتا تو زراعت کا یہ حال نا ہوتا، وزیر…

1 min ago

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید…

7 mins ago

پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی پینلز درآمد کیے ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ )پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی…

13 mins ago

کراچی میں پانی بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج

سڑک بند ہونے کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام کراچی(قدرت روزنامہ) بجلی اور پانی…

28 mins ago

ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی

کینبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی…

38 mins ago

جج ہمایوں دلاور کیس؛ ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایف آئی اے نے ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا…

48 mins ago