امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد علی شیخانی کامیاب

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے ۔
ڈان نیوز کے مطابق امریکا کی فورٹ بینڈ کاونٹی سے کانسٹیبل کے نشست پر الیکشن لڑنے والے پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے ہیں۔علی شیخانی نے فورٹ بینڈ کاونٹی سے کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نڑاد نبیل شائق کو شکست دی۔
علی شیخانی کون ہیں؟علی شیخانی کے نام سے بنی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق وہ کراچی میں پیدا ہوئے لیکن ان کی زیادہ تر زندگی امریکا میں گزری اور انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں بطور پولیس افسر بھی کام کیا اور بعد ازاں انہوں نے کاروبار شروع کیا۔
علی شیخانی نے محض 12 سال قبل یعنی 2012 میں شیخانی گروپ کے نام سے ادارہ بنایا، جس نے امریکی ریاست ٹیکساس سے ہی کاروبار کا آغاز کیا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں بھی کاروبار شروع کیا۔
اس وقت تک شیخانی گروپ کے تحت 40 کمپنیاں امریکا اور پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں جبکہ اس گروپ کے پاس 250 ریٹیل دکانوں کے آﺅٹ لیٹس بھی ہیں۔
علی شیخانی کی کمپنی میں 2 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں اور انہوں نے گیس سٹیشنز، پٹرول پمپس، سولر سمیت انرجی کے دیگر ذرائع میں بھی کاروبار کر رکھا ہے۔
شیخانی گروپ شاپنگ پلازہ بنانے سمیت دیگر رئیل اسٹیٹ کا کام بھی کرتا ہے جبکہ ان کے گروپ کے اثاثوں سے متعلق ویب سائٹ پر کوئی معلومات دستیاب نہیں۔
علی شیخانی پاکستانی منظر نامے میں اگرچہ ماضی میں بھی آتے رہے ہیںتاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران انہیں کراچی میں زیادہ متحرک دیکھا گیا، خصوصی طور پر وہ کراچی کی سیاست، کاروبار، فلاحی اور ترقیاتی کاموں پر بات کرتے رہے۔

Recent Posts

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید…

5 mins ago

پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی پینلز درآمد کیے ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ )پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی…

11 mins ago

کراچی میں پانی بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج

سڑک بند ہونے کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام کراچی(قدرت روزنامہ) بجلی اور پانی…

26 mins ago

ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی

کینبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی…

35 mins ago

جج ہمایوں دلاور کیس؛ ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایف آئی اے نے ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا…

45 mins ago

پی ٹی آئی کے صوابی جلسہ کیلئے وضع کردہ پلان میں بڑی تبدیلی

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی جلسہ کے لیے وضع…

52 mins ago