سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 8 ارب 71 کروڑ روپے کی وصولیوں کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔
پہلی سہہ ماہی کے لیے کیپسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ، ڈسکوز کی آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) دستاویز کے مطابق بجلی ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا 2 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید…
اسلام آ باد (قدرت روزنامہ )پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی…
سڑک بند ہونے کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام کراچی(قدرت روزنامہ) بجلی اور پانی…
کینبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی…
ایف آئی اے نے ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا…
پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی جلسہ کے لیے وضع…