ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع


چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ ایف بی آر ریٹرنز، ڈیٹا سیکیورٹی اور کمرشل بجلی کی کھپت کے ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر بڑے تاجروں کو رجسٹر کرے گا۔
فی دکان ریٹیل آؤٹ لیٹ پر فکسڈ ٹیکس کی موجودہ پالیسی کو معطل کر دے گا، اس پالیسی پر نظرثانی کی آئی ایم ایف نے توثیق کی ہے یا نہیں یہ سب سے بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔
واضح رہے کہ تاجر دوست اسکیم مطلوبہ محصول وصول کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔
پہلی سہ ماہی میں ہدف 10 ارب روپے رکھا گیا تھا اور دوسری سہ ماہی کی مدت کے لیے ٹی ڈی ایس کی وصولی 23.4 ارب روپے تک جانے کا ہدف تھا۔
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران ٹی ڈی ایس کے ذریعے 50 ارب روپے کی وصولی کے لیے آئی ایم ایف سے اتفاق کیا۔

Recent Posts

امریکی صدارتی الیکشن میں دو پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

ڈاکٹر سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی اپنی نشستیں جیت گئے واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا میں صدارتی الیکشن…

2 mins ago

راشدہ طلیب، الہان عمر اور آندرے کارسن دوبارہ امریکی کانگریس کی رکن منتخب

امریکا میں صدارتی الیکشن کے نتائج کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے نتائج کا سلسلہ بھی…

12 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو مبارکباد

نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنےکے خواہاں ہیں،شہبازشریف اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز…

22 mins ago

سرکاری محکموں میں عارضی نوعیت کی تمام اسامیاں ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی حکومت نے عارضی نوعیت کی تمام اسامیوں کو فوری طور پر…

31 mins ago

پہلے سے جاری جنگیں ختم کروں گا، ٹرمپ کا امریکی صدر بننے کے بعد خطاب

مجھے نئی زندگی ملنے کا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ہے، نومنتخب امریکی صدر…

33 mins ago

سٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے،…

42 mins ago