میلبرن(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
نسیم شاہ پہلے ون ڈے میں اپنے 8 ویں اوور میں کریمپس کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ اوور مکمل نہیں کرا سکے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ اب فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے کریمپس سے چھٹکارا پا لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ بھی کی، اس دوران انہیں کسی تکلیف کا سامنا نہیں رہا، وہ دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
فل کورٹ اور آئینی بینچ کے حوالے سے رکن جوڈیشل کمیشن نے اہم سوال اٹھا دیا
یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا اور تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
امریکا میں صدارتی الیکشن کے نتائج کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے نتائج کا سلسلہ بھی…
نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنےکے خواہاں ہیں،شہبازشریف اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی حکومت نے عارضی نوعیت کی تمام اسامیوں کو فوری طور پر…
مجھے نئی زندگی ملنے کا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ہے، نومنتخب امریکی صدر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے،…
ٹرمپ کو7 کروڑ جبکہ کاملا ہیرس کو ساڑھے 6 کروڑ ووٹ ملے واشنگٹن(قدرت روزنامہ)ڈونلڈ ٹرمپ…