اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ادارہ امور حرمین نے عمرہ ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آنے والے زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر انلفوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔
ادارے نے زائرین کو کہا ہے کہ وہ عمرے کے دوران عوامی ہجوم والے مقامات پر ماسک کا لازمی استعمال کریں تاکہ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور یکسوئی سے زیادہ سے زیادہ وقت عبادات میں گزار سکیں۔
وزارت نے معمر افراد اور وبائی امراض میں مبتلا لوگوں کو ویکسین لگانے کی خاص تاکید کی ہے انکے علاوہ وہ افراد جو ہسپتالوں یا طبی مراکز میں کام کرتے ہیں انہیں بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔
واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھی موسمی فلو سے محفوظ رہنے کےلیے مفت ویکسین لگانے کے انتظامات تمام ریجنز میں کیے گئے ہیں۔
ٹرمپ کی صدارت میں چینی معیشت پر مزید دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا امکان اسلام…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج نمایاں کمی دیکھنے…
کراچی(قدرت روزنامہ) کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مزید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ…
لاہور(قدرت روزنامہ) خود ساختہ پاکستانی نژاد گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں…
لاہور(قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہفتوں میں تیسری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…