لاہور(قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہفتوں میں تیسری مرتبہ گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا ہوگیا۔
درجہ دوم 12 کلو کوکنگ آئل کا پیک 85 روپے اور گھی پیک 50 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ درجہ اول کا 5 کلو گھی اور آئل پیک 100 روپے تک مہنگا ہوگیا، غریب طبقہ سٹپٹا اٹھا۔
درجہ دوم 12 کلو کوکنگ آئل کا پیک 5835 سے 6020 روپے کا ہوگیا۔ درجہ دوم آئل ہول سیل 502، پرچون میں 510 سے 515 روپے فی کلو ملے گا۔ درجہ دوم کا 12 کلو گھی پیک 50 روپے مہنگا ہوگیا۔
درجہ دوم 12 کلو گھی پیک 5850 سے 5906 روپے کا ہوگیا۔ درجہ دوم گھی ہول سیل 493 اور پرچون میں 500 سے 502 روپے تک ملے گا جبکہ درجہ اول 5 کلو گھی پیک 100 روپے بڑھ کر 2675 سے 2775 روپے کا ہوگیا درجہ اول فی کلو گھی ہول سیل 555 اور پرچون میں 565 روپے تک ملے گا۔
ٹرمپ کی صدارت میں چینی معیشت پر مزید دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا امکان اسلام…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج نمایاں کمی دیکھنے…
کراچی(قدرت روزنامہ) کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مزید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ…
لاہور(قدرت روزنامہ) خود ساختہ پاکستانی نژاد گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ادارہ امور حرمین نے عمرہ ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آنے والے زائرین…