کراچی (قدرت روزنامہ) ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
کلفٹن تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو توحید کمرشل ایریا 26 سٹریٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 43 سالہ محمد سعید ولد اللہ بخش جاں بحق ہوگیا، مقتول نجی سیکیورٹی کمپنی میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا تھا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول محمد سعید اپنے ساتھی ملازم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بینک سے پانچ لاکھ روپے کی رقم نکلواکر جا رہا تھا اور بینک کے قریب ہی پان کی دکان پر رکا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیت موقع پر پہنچ گئے اوررقم چھینے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں محمد سعید شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی خوش قسمتی سے محفوظ رہا، شدید زخمی محمد سعید کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واردات کے دوران مقتول محمد سعید کے پاس موجود پانچ لاکھ روپے کی رقم لٹنے سے بچ گئی، عینی شاہدین کے مطابق گارڈ اور مسلح ڈکیت کافی دیر تک لڑتے رہے، شہری گولیاں لگنے سے نیچے گرا تو مسلح ملزمان فرار ہوئے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اتوار 3 نومبر کو سنگم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی…
ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…