پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا، یہ آخری کال ہوگی سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ گورنر سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، وزیرکی حلف برداری کی تقریب میں غیررسمی ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 9 نومبر کو صوابی جلسے میں قراردادپیش کریں گے، عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا اور یہ آخری کال ہوگی سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ 9 نومبر کو صوابی جلسے میں پی ٹی آئی پر ہوئے ظلم سے متعلق قرار داد پیش کرنی ہے، قرار داد پیش کی جائے گی کہ بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ جیل میں ڈالا گیا ہے، ڈھائی سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ فسطائیت جاری ہے، ہمیں پرامن تحریک چلانے نہیں دی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ صوابی جلسے میں مشترکہ طور پر بحیثیت صوبہ قرار داد پاس کریں گے اوربتایا جائے گا کہ جب بانی پی ٹی آئی فائنل کال دیں گے کیا تیاری کرنی ہے، فائنل کال کے بعد جب تک ہمارا حق نہیں ملتا تب تک کوئی واپس نہیں جائے گا، اس بار جب ہم نکلیں گے تو وہی بندہ آئے جو گھر بتاکر آئے کہ واپسی آزادی کے ساتھ ہی ہوگی۔
انہوں نے بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کرنے والوں کو 40 فیصد رقم دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ اس سکیم سے پٹواری زیادہ فائدہ اٹھائیں گے کیونکہ انہیں بے نامی زمینوں کا زیادہ پتہ ہوتا ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اتوار 3 نومبر کو سنگم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی…
ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…