راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دوبارہ آئے گا، سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا قومیں اپنے ہیروز کے ساتھ یہ سلوک کرتی ہیں؟ قوم کے لیڈر نے ہمیشہ کہا ملک میرا، فوج بھی میری اور ادارے بھی میرے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کیا خاتون وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے جو ہماری خواتین کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک ہے؟ اگر آپ یہ نہیں کر رہے کوئی اور کر رہا ہے تو آپ کرسی چھوڑ دیں۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب آپ حق کے راستے پر ہوتے ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ہمیں دنیا کی کسی طاقت یا شخص سے امید نہیں، اللّٰہ سے امید ہے، بانی پی ٹی آئی دوبارہ آئے گا، سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی۔انکا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم جس طرح پاس کی گئی وہ فسطائیت آج بھی جاری ہے، آئینی ترمیم پر اپوزیشن سے حکومت نے رابطہ کیوں نہیں کیا؟
کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اتوار 3 نومبر کو سنگم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی…
ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…