” بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا،، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے عوام کا ووٹ چوری کیا گیا ہے .
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا .
انہوں نے کہا پی ٹی آئی ایک منظم جماعت ہے ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں لیڈر شپ موجود ہے، احتجاج کو آرگنائز کرنے کیلئے لیڈر شپ فیصلہ کرے گی . علیمہ خان نے کہا کہ کسی اور ملک پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، کیا ہم چاہتے ہیں باہر سے کوئی ہدایات دے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں؟علیمہ خان نے مزید کہا کہ اگر ہمیں حق لینا ہے تو کسی اور ملک پر تکیہ نہیں کرنا ہے، سمجھ نہیں آ رہی ڈیل کی باتیں کون کر رہا ہے .
. .