شہر قائد میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ متاثر

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز تک رہ گئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی دھند کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کی صبح شہر کی فضاؤں پردھند چھائی جس کے باعث حدنگاہ بیشتروقت 2کلومیٹرتک کم ہوئی تاہم ایک موقع پر حدنگاہ کم ہوکر1500میٹرزرہ گئی تھی۔ باقی ماندہ شہرکے مقابلے میں مضافاتی علاقوں میں دھند کی شدت زیادہ رہی۔ واضح رہے کہ معمول کی حدنگاہ 6 کلومیٹر یا اس سے زائد ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح کو بھی شہر کی فضاوں پردھند چھانے کا امکان ہے۔

بدھ کوکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 35.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،سندھ میں سب سے کم پارہ موہنجودڑو میں 17ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ شہید بے نظیرآباد اورمٹھی میں 38.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Recent Posts

حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اتوار 3 نومبر کو سنگم…

1 hour ago

جنگ آپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ…

1 hour ago

وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد، کراچی واقعے کے ملزم کو گرفتار و سزا کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی…

1 hour ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد…

1 hour ago

رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…

2 hours ago

” بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا،، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

3 hours ago