صرف 7 روز ایلوویرا جوس پینے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ حیران کن فوائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صرف 7 روز ایلوویرا جوس پینے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ حیران کن فوائد سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جو موسمی تبدیلیوں کا پابند نہیں۔ اس قدرتی تحفے مختلف بیماریوں کی شفاءہے اس پودے کے اجزاءجسم کے اوپر بھی لگائے جاتے ہیں اور اندرونی طور پر بھی بطوردوااستعمال ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایلویرا کا جوس بھی انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ جی ہاں ایلویرا کا جوس انسانی صحت پر جادوائی اثرات ڈالتا ہے، یہاں ہم آپ کو ایلویرا کے چند بہترین فوائد سے آگا ہ

کریں گے۔ ایلوویرا کا جوس اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے،یہ جسم کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور غذا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے،اس کے علاوہ یہ جسم کے مختلف اعضائ جیسے کڈنی اور لیور وغیرہ کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔ ایلوویرا کا جوس وزن کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے،اس کے علاوہ یہ معدے میں موجود تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔زخم کو قدرتی طور پر جلدی بھرنے کیلئے یہ جوس بہترین ہے ،اس کے استعمال سے نہ صرف زخم جلدی بھر جاتے ہیں بلکہ درد میں بھی آرام آتا ہے۔یہ جو س خون کو صاف کرنے کے ساتھ بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے ،جس سے چہرے پر موجود ایکنی اور داغ دھبوں کا صفایا ہوجاتا ہے ،اور جلد پہلے سے زیادہ صحت مند ہوجاتی ہے۔ خواتین اس میں زیادہ کشش اس لیے محسوس کرتی ہیں کہ یہ جلد کے ساتھ بالوں کیلئے بھی بے حد فائدے مند ہے،یہ بالوں کی نشوونما بڑھاتا ہے اور انہیں نمی فراہم کرتا ہے جبکہ یہ بالوں کا پی ایچ لیول بھی برقرار رکھتا ہے۔ایک دوسری رپورٹ کے مطابق چہرے کے حسن میں نکھار لانے کیلئے لوگ صدیوں سے ایلو ویرا استعمال کرتے آرہے ہیں۔ عام طور پر ایلوویرا کو سورج کی تمازت سے متاثرہ جلد کو درست حالت میں واپس لانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایلوویرا چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بیش بہا خزانے سے کسی صورت کم نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حسن کی نگہداشت کیلئے مصنوعات تیار کر نے والی بیشتر کمپنیاں ایلو ویرا استعمال کرتی ہیں۔ علا وہ ازیں ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ایلو ویرا کا جلد کی اوپری سطح پر استعمال بہتر ہے تاہم اس کا رس پینے سے صحت پر بڑی حد تک مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس پودے میں قدرت نے 200سے زائد ایکٹیو امائنوایسڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسی ڈینٹس رکھے ہیں جو ناصرف جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اہم ہیں بلکہ قلبی صحت کیلئے بہترین ہیں۔ماہرین کی جانب سے ایلوویرا کے جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پانچ فوائد بتائے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔فائدہ نمبر1:ایلوویرا جیل میک اپ صاف کرنے کیلئے بہترین میک اپ ریمور کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کیلئے آپ کو روئی یا ٹشو اور خالص ایلوویرا جیل درکا ہوگا۔ پس روئی یا ٹشو کو ایلو ویرا جیل میں بھگو کر چہرے کا میک اپ صاف کریں اس کے باقاعدہ استعمال سے جلد جواں ہو گی۔فائدہ نمبر2: 2009 میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 90روز تک ایلوویرا کا رس پینے سے چہرے کی جھریاں غائب ہو جاتی ہیں۔ پی سی اے سکن کی چیف سائنٹیفک آفیسر معروف ڈرماٹالوجسٹ جینفر لنڈر کا کہنا ہے کہ ایلو ویرا کا جوس استعمال کرنے سے جھریوں میں کمی اور چہرے کی جلد کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔ فائدہ نمبر3: ایلوویرا جیل کا استعمال بھنووئوں کو اپنی جگہ پر سیٹ رکھنے کیلئے بہترین ہے۔فائدہ نمبر4: اگر ایکنی یا دانوں کی وجہ سے جلد سرخ اور سوزش زدہ ہوجائے تو ایلوویرا جیل کے باقاعدہ استعمال سے سرخی اور سوزش میں آرام ملتا ہے اور جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔فائدہ نمبر5: بہت سے لوگوں کو منہ کے اندرونی مسائل کا سامنا ہوتا ہے ،جیسے اندرونی حصے میں سوجن یا مسوڑھوں سے خون آنا وغیرہ۔ 2014 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایلو ویرا جیل کو منہ کے اندر لگانے سے منہ کی سوجن اور مسوڑھوں سے خون آنے جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ –

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

5 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

5 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

5 hours ago