وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد، کراچی واقعے کے ملزم کو گرفتار و سزا کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی اور گزشتہ روز کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِداخلہ محسن رضا نقوی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے چینی سفیر سے کہا کہ میں چینی شہریوں پر اس حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے آپ سے ملنے آیا ہوں۔ انہوں نے چینی سفیر کو ذمہ داران کو جلد گرفت میں لے کر انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں، زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے چکے ہیں، قابلِ اطمینان بات یہ ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چینی شہریوں پر حملہ پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی مزموم کوشش ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چینی سفیر نے وزیرِاعظم کی سفارت خانے آمد پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ وزیرِاعظم واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Recent Posts

حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اتوار 3 نومبر کو سنگم…

3 hours ago

جنگ آپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ…

3 hours ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد…

3 hours ago

شہر قائد میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ متاثر

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز…

4 hours ago

رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…

4 hours ago

” بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا،، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

4 hours ago