حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اتوار 3 نومبر کو سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں الخدمت بنوقابل مفت آئی ٹی کورسز کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0 میں شرکت اور ہزاروں طلباء و طالبات سے خطاب کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 نومبر کو دیئے جانے والے نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے، تحریری جواب میں گمراہ کن اور بے بنیاد اطلاعات کو نوٹس کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سیف الدین ایڈووکیٹ، حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے بطور وکیل ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کروایا جس میں واضح کیا گیا کہ مذکورہ پروگرام الخدمت کے تحت تھا۔

الخدمت ایک فلاحی و رفاہی ادارہ ہے اور یہ پروگرام سو فیصد تعلیمی نوعیت کا تھا جس میں الخدمت کی جانب سے کرائے جانے والے مفت آئی ٹی کورسز کے سلسلے میں ہزاروں طلباء و طالبات نے شرکت کی جس کی رجسٹریشن بھی کئی ماہ سے جاری تھی اور اس تعلیمی تقریب کا اعلان بھی کئی ماہ قبل اور الیکشن شیڈول کے اعلان سے پہلے کیا جاچکا تھا۔

اسی نوعیت کے 2مزید پروگرام اسی دن شہر کے 2 اور مقامات گلشن معمار اور ریلوے گراؤنڈ، آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی منعقد کیے گئے تھے جہاں کسی قسم کا کوئی ضمنی انتخاب نہیں ہورہا جو اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ الخدمت بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا کسی بھی قسم کے ضمنی انتخابات سے کوئی تعلق ہرگز نہیں تھا۔

تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مندرجہ بالا نکات کی روشنی میں ہمیں یقین ہے کہ الیکشن کمیشن بھی تعلیمی نوعیت اور بالخصوص آئی ٹی کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے انعقاد اور ان میں حافظ نعیم الرحمان جیسے مقبول عوامی قائد کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں کرے گا۔

Recent Posts

جنگ آپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ…

2 hours ago

وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد، کراچی واقعے کے ملزم کو گرفتار و سزا کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی…

2 hours ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد…

2 hours ago

شہر قائد میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ متاثر

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز…

3 hours ago

رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…

3 hours ago

” بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا،، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

3 hours ago