ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کے لیے ضرور آواز بلند کریں گے، مشاہد حسین


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے آواز ضرور بلند کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جان ایف کینیڈی کے 60 سال بعد پہلے صدر ہیں جو امریکا کی ڈیپ اسٹیٹ اسٹبلشمنٹ کا حصہ نہیں ہیں، جیسا کہ جو بائیڈن اور کملا ہیرس ہیں، یوکرین کی جنگ کا خاتمہ، نیتن یاہو جیسے فاشسٹ کو لگام ڈالنا، اقتصادی لیول پر تعاون بڑھانا اور نیٹو کو بڑھانے کی جو بات تھی وہ بھی روکنا، یہ سب کچھ ٹرمپ کرے گا۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امن کے خواہش مند غیر روایتی صدر ہیں۔ ’یہ وہ بندہ نہیں جو ہر جگہ پنگے لے رہا ہے، ہر جگہ فوج بھیج رہا ہے، جیسے جوبائیڈن کر رہا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس ٹوٹل فراڈ شخصیت تھی جو بھارتی لابی کی بندی تھی، اس کو تخلیق کیا گیا تھا اور اس کی اپنی کوئی وقعت نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بائیڈن کے خلاف ایک ’سافٹ کُو‘ کیا گیا، کلنٹنز، اوباماز اور نینسی پلوسی نے جوبائیڈن کو ہٹا کر ان کی جگہ کملا ہیرس کو پیش کیا۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ پاکستان کو ایک موقع ملا ہے اور اسے اس موقع سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی اسٹبلشمنٹ کی ہندوستان نواز روایتی سوچ کی پیروی نہیں کرے گا اس کی اپنی سوچ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹرمپ انتطامیہ کے ساتھ بہترین سفارتکاری کرنی چاہیے اور امریکا سے اچھے تعلقات استوار کرنے چاہئیں جو پاکستان کے بھی مفید ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں مشاہد حسین سید نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کی عمران خان سے کافی دوستی تھی اور مجھے یقین ہے کہ وہ عمران خان کے لیے ضرور آواز بلند کریں گے۔

Recent Posts

رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکا کے نو منتخب صدرٹرمپ کی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب…

5 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے: علی محمد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی…

12 mins ago

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا…

18 mins ago

آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب کس ادارے کے تحت ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)آئی بی اے کراچی نے سندھ حکومت سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ…

24 mins ago

ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں…

34 mins ago

ٹرمپ کی جیت پرپاکستان میں مٹھائیاں بانٹنے والوں کا منہ کڑوا ہی رہے گا: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا…

45 mins ago