اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشانت سنگھ راجپوت کی المناک موت تقریباً 5سال بعد بھی ایک متنازعہ موضوع بنی ہوئی ہے۔ تاہم، سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی (ایمز) کے ڈاکٹر نے سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو قتل سے خودکشی میں بدلا دیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے سوشانت سنگھ راجپوت کو دشمنی کے چکر میں قتل کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ و سابق اداکارہ سومی علی نے حال ہی میں انکشاف بھی کیا کہ اداکار نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کو قتل کیا گیا تھا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک سماجی کارکن نے سومی علی کے ساتھ انٹرویو سیشن کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان پر کئی الزامات لگائے۔ انہوں نے سوشانت سنگھ کی موت بھی قتل قرار دیتے ہوئے طبی حکام پر الزام عائد کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کو بدلا گیا تھا۔
سوشانت سنگھ راجپوت کے معاملے پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعی پریشان کن ہے کہ بالی ووڈ نے سوشانت سنگھ کو کس طرح الگ تھلگ کیا، انہیں مارا گیا اور پھر خودکشی کا رنگ دیا گیا۔ ڈاکٹر سدھیر سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو کیوں تبدیل کیا۔
پوڈ کاسٹ میں جب ان سے ثبوت مانگے گئے تو انہوں نے ماضی کے واقعات سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیا خان کی المناک موت ہوئی تھی یہ واقعہ بھی ویسا ہی ہے۔ انہوں نے ایک اور واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب بھی یاد ہے کہ جیا خان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
وہ حاملہ تھیں اور چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں، اس کے بعد سورج پنچولی نے سلمان سے مشورہ طلب کیا، جس کے نتیجے میں جیا کی موت ہوگئی اور سرکاری فیصلہ خودکشی جاری کیا گیا‘۔
واضح رہے 14جون 2020 کو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت باندرہ اپارٹمنٹ میں اپنے بیڈروم میں لٹکتے ہوئے پائے گئے۔ ابتدائی طور پر ممکنہ خودکشی کے طور پر تفتیش کی گئی، اس معاملے نے مختلف آراء کو جنم دیا۔
کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ سوشانت نے کبھی اپنی جان نہیں لی ہوگی۔ تاہم، اکتوبر 2020 میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی (ایمز) کے میڈیکل بورڈ نے باضابطہ طور پر قتل کے نظریات کو مسترد کرتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سوشانت کی موت پھانسی اور خودکشی کا معاملہ تھا۔
پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی سمیت ضلع گوادر میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی قلّت قیمتوں میں اضافہ ،…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بدھ کے روز ان کی…
کراچی(قدرت روزنامہ)امریکا کے نو منتخب صدرٹرمپ کی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا…