کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب دھماکے سے13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وہاں موجود پولیس وین کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے اور دھماکہ اس وقت ہوا جب طلباء یونیورسٹی سے نکل کر گھروں کو جارہے تھے ۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے قریب کھڑے پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا، اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا، جب کہ دھماکے اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی گئی۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…