کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی جانب سے ایڈہاک الاونس کی عدم ادائیگی پر ہڑتال جاری شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل، ٹینکر مافیا نے فی ٹینکر کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا۔کوئٹہ شہرمیں واساملازمین کی ایڈہاک الاونس کی ادائیگی کےلئےہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی واسا ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہر کے بیشترعلاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا واسا ملازمین کی ہڑتال کے باعث نجی واٹر ٹینکرآپریٹرزکی چاندی ہو گئی پانی کی طلب بڑھنے پرپانی کے فی ٹینکرریٹ میں 500سے1000روپے تک کااضافہ کر دیا گیا ہے شہر میں پانی کا ٹینکر 2500سے4000روپے تک میں فروخت ہونے لگا،شہریوں کاحکام سے نوٹس کامطالبہ دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ واساملازمین کوالاونس دینے کے حوالے سے سمری متعلقہ حکام کو بھجوادی ہے سمری کی منظوری کے بعدملازمین کوالاونس اداکردیا جائےگا ہڑتال کے معاملے پر انتظامیہ نے واساملازمین کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کاعندیہ بھی دیاہے۔
میلبرن(قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے پونٹنگ کا بابراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ…
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم نے ایک شادی…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کم عمر…
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی فی کلو 140 روپے میں دستیاب ہوگی، نوٹیفکیشن اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی…
پشاور (قدرت روزنامہ )پشاور میں سوشل میڈیا پر لڑکی کو جھانسہ دیکر شادی کی کوشش…