انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کے لیے انتظار فرمائے . صحافی کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے کے بعد صارفین نے اندازے لگانا شروع کر دئیے . زیادہ تر صارفین نے کہا کہ یقینا یہ خبر لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق ہو گی . جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ یہ خبر شہبازشریف کے کیس سے متعلق بھی ہو سکتی ہے . . خیال رہے کہ حال ہی میں لندن سے آنے والی ایک خبر بھی پاکستانی میڈیا کی خوب زینت بنی رہی اور اس خبر کی وجہ سے سیاسی میدان بھی گرم رہا . برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں جبکہ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاونٹس کی چھان بین کی گئی . عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا اور منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا . تاہم برطانوی عدالت کی جانب سے شہباز شریف اور ان کے خاندان کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے، کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں جو بریت ہوتی، مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا دعوی- مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے . .
لاہور(قدرت روزنامہ)معروف صحافی مرتضیٰ سلنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن سے ایک خبر پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دے گی . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی اور ابلاغ عامہ کے منظر پر بجلی بن کر گرے گی جس کا ارتعاش کئی مہینوں اور سالوں تک محسوس کیا جائے گا .
متعلقہ خبریں