نیب کی توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کر دی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی .

دوران سماعت نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس واپس بھیجنے کے حوالے سے جواب جمع کرا دیا .

جمع کرائے گئے جواب میں نیب نے کہا کہ اس ریفرنس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے، یہ کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے زائد کا فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں