اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر کامران غلام نے اپنے ڈیبیو اور کیپ کے انتظار کی دلچسپ کہانی بتادی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈیجیٹل پر آل راؤنڈر عامر جمال نے کامران غلام سے کہا کہ آپ ڈیبیو کیپ کا انتظار کر رہے تھے، پتہ چلا آپ کا ڈیبیو ہوچکا ہے۔ اس پر امران غلام نے کہا کہ ڈیبیو کیپ کا انتظار کر رہا تھا، رضوان بھائی نے بتایا کہ ڈیبیو ہوچکا ہے۔کامران غلام نے بتایا کہ ڈیبیو میں نہ بیٹنگ کی تھی نہ بولنگ، پورے 50 اوور فیلڈنگ کی تھی۔قومی کرکٹر نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ حارث سے ڈیبیو کیپ لازمی لوں گا۔کامران غلام کا ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بطور کنکشن ری پلیسمنٹ ہوا تھا۔ انہوں نے حارث سہیل کی جگہ پر بطور کنکشن ری پلیسمنٹ کے ڈیبیو کیا تھا۔
اگر کسی علاقے میں پانی کی فراہمی بند ہے تو وہ مذکورہ وال مین کے…
کنبرا (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے…
لاہور (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے جنوبی وزیرستان میں…
کراما (قدرت روزنامہ ) صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما…
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر وسطی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان…