کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر وسطی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان پر انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلبرگ ٹاون کے چیئرمین نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین فاروق نعمت اللہ پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اور ایڈیشنل کمشنر ضلع وسطی 1 محمد عاصم عباسی نے حافظ نعیم الرحمان کے وکیل کے جواب پر فیصلہ جاری کردیا .
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 3 نومبر کو یو سی 5 کے سنگھم گراؤنڈ بلاک 9 فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی سے منسلک این جی او الخدمت کے آئی ٹی سے متعلق پروگرام بنو قابل میں شرکت کرکے حافظ نعیم الرحمن انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں . اس سے پہلے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے یو سی 8 الفلاح نارتھ ناظم آباد ضلع وسطی کے چیئرمین حافظ نعیم الرحمان کو طلب کرکے جواب مانگا تھا ان کے وکیل کے جواب پر ڈی ایم او نے جمعرات کو فیصلہ جاری کردیا . ان کے علاوہ گلبرگ ٹاون کے چیئرمین نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین فاروق نعمت اللہ پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے . ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نےحافظ نعیم الرحمن، نصرت اللہ اور فاروق نعمت اللہ سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے .
. .