کنبرا (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد اور معین خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اگر آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 50 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ سرفراز احمد، معین خان، کامران اکمل اور سلیم یوسف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ آسٹریلیا میں بطور وکٹ کیپر 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفراز احمد پہلےنمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 27 اننگز میں 6 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جبکہ کامران اکمل 42 اننگز میں 4، معین خان 35 اننگز میں 3 اور سلیم یوسف 21 اننگز میں 3 مرتبہ سے اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔محمد رضوان 30 اننگز میں 6 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بناکر ایلیٹ لسٹ میں موجود ہیں تاہم وہ محض ایک نصف سینچری اسکور کرکے یہ اعزاز سرفراز احمد سے چھین سکتے ہیں۔
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…
اگر کسی علاقے میں پانی کی فراہمی بند ہے تو وہ مذکورہ وال مین کے…
لاہور (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ…