بادشاہی مسجد میں خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم کیسے گرفتار کیا گیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بادشاہی مسجد سیر کے لیے آئی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری ایکشن کرواتے ہوئے گرفتار کروا دیا۔خاتون نے 15پر کال کر کے بتایا کہ ملزم میرا اور فیملی کے ساتھ آئی خواتین کا پیچھا کر رہا ہے۔روکنے پر چھوٹی بہن کو تھپڑ مارا اور بدتمیزی بھی کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر بھجوایا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ترجمان ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق خواتین کسی بھی عوامی مقام پر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو فورا 15 پر کال کریں۔
خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری مدد حاصل کر سکتیں ہیں۔

Recent Posts

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بڑا اعزاز دیدیا

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ کی پارلیمنٹ نے اداکارہ ماہرہ خان کو فنی اور خواتین کو…

1 min ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں…

1 min ago

ٹرمپ کی جیت کے بعد واشنگٹن میں چینی سفیر کا اہم بیان جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹرمپ کی جیت کے بعد واشنگٹن میں چینی سفیر کا اہم بیان…

8 mins ago

حج پر جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، رقم پر قسطوں کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری سکیم کی…

8 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ…

14 mins ago

اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم…

14 mins ago