کورکمانڈر پشاور کی یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبا و طالبات اور اساتذہ سے ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورکمانڈر پشاور نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی، اور گفتگو کرتے ہوئے پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے امن اور ترقی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
کور کمانڈر پشاور نے طلبا و طالبات کے ساتھ نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے اور وہ مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
کورکمانڈر پشاور نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے درست استعمال کرنے پر زور دیا، تاہم، کور کمانڈر پشاور سے سیکیورٹی اور امن کے قیام کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے اور تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
طلبا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر پشاور نے ہمیں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے متعلق سوالات پر تفصیلی جوابات دیے جس سے ہماری معلومات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔
طلبا کا کہنا تھا کہ اس نشست کے انعقاد سے ہماری بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں اور ہم کور کمانڈر کی آمد پر مشکور ہیں۔ مستقبل میں بھی اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

Recent Posts

طلاق کی خبروں کے باوجود ابھیشیک اور ایشوریا کونسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن طلاق کی…

8 mins ago

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بڑا اعزاز دیدیا

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ کی پارلیمنٹ نے اداکارہ ماہرہ خان کو فنی اور خواتین کو…

12 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں…

13 mins ago

ٹرمپ کی جیت کے بعد واشنگٹن میں چینی سفیر کا اہم بیان جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹرمپ کی جیت کے بعد واشنگٹن میں چینی سفیر کا اہم بیان…

19 mins ago

حج پر جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، رقم پر قسطوں کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری سکیم کی…

20 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ…

25 mins ago