اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کیا جائیگا، ترجمان کے پی حکومت کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹفیکشن جاری نہیں کیا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ کی سیٹوں پر انتخابات کے لیے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق رٹ پٹیشن کی منظوری گزشتہ روز وزیراعلی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی، کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کے لئے ایڈوکیٹ جنرل کو اجازت دیدی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن پہلے تاخیری حربے استعمال کررہا تھا اب کھلم کھلا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوچکے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیں۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن طلاق کی…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ کی پارلیمنٹ نے اداکارہ ماہرہ خان کو فنی اور خواتین کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹرمپ کی جیت کے بعد واشنگٹن میں چینی سفیر کا اہم بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری سکیم کی…
پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ…