برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ثقافتی سفیر کی حیثیت سے ان کے کام کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ ہاؤس آف کامنز میں ایک تقریب میں پیش کیا گیا، جس میں برطانوی پارلیمنٹیرینز اور دیگر معزز مہمانوں کی حمایت حاصل تھی۔
تقریب کی میزبانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کی اور اس میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر سارہ نعیم، لیبر ایشینز سوسائٹی کے چیئرمین عطاحق، وزیر تجارت و سرمایہ کاری شفیق شہزاد اور لیبر ایشینز سوسائٹی کے شریک چیئرمین منیش تیواری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں متعدد عوامی شخصیات نے بھی شرکت کی جو ماہرہ خان کے کام کے لیے وسیع پیمانے پر حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے اعزاز کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
ایوارڈ ملنے کے بعد ماہرہ خان اسٹیج پر آئیں اور برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے اظہار تشکر کیا اور اپنے کیریئر میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ کس طرح یہ ایوارڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے ان کی جاری کوششوں کی علامت بنے گا، انہوں نے بتایا کہ ان کوششیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ آنے والی نسلوں کو ان رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جن کا انہوں نے اپنے کیریئر میں سامنا کیا۔
ماہرہ خان نے اپنے کیریئر اور زندگی کے سفر کو بھی شرکا کے ساتھ شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اپنے خاندان کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے اکیلے بیرون ملک سفر کیا۔ انہوں نے سانتا مونیکا کالج اور بعد میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (یو ایس سی) میں تعلیم حاصل کی، یہاں انہیں ایک ایسا تجربہ حاصل ہوا، جس سے انہیں اپنی شخصی آزادی کے لیے ہمت و طاقت حاصل کرنے میں مدد ملی۔
تقریب کے بعد اپنے جذباتی خطاب میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے والدین، بھائی اور بیٹے سمیت اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے پورے کیریئر کے دوران ان کی غیر متزلزل حمایت کی۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ایوارڈ ملنا اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ انہوں نے اس حقیقت کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی کہ ان کے علاوہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہت سے دوسرے فنکار بھی اس طرح کے اعزاز کے مستحق ہیں۔

Recent Posts

طلاق کی خبروں کے باوجود ابھیشیک اور ایشوریا کونسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن طلاق کی…

5 mins ago

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بڑا اعزاز دیدیا

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ کی پارلیمنٹ نے اداکارہ ماہرہ خان کو فنی اور خواتین کو…

10 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں…

10 mins ago

ٹرمپ کی جیت کے بعد واشنگٹن میں چینی سفیر کا اہم بیان جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹرمپ کی جیت کے بعد واشنگٹن میں چینی سفیر کا اہم بیان…

17 mins ago

حج پر جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، رقم پر قسطوں کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری سکیم کی…

17 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ…

22 mins ago