وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہونگے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ہونے والی او آئی سی سربراہان مملکت کے ہنگامی اجلاس میں 11 نومبر کو شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ دو روزہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور عطا تاڑر بھی ہونگے۔
او آئی سی سربراہان مملکت کا ہنگامی اجلاس مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کی صورتحال پر بلایا گیا ہے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی طے کی جارہی ہیں۔
وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان جانے کا امکان ہے، آذربائیجان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کاپ سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

ریاض (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع…

22 mins ago

پاکستان میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا، عمر ایوب

جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں، اپوزیشن…

23 mins ago

امریکہ چاہے تو عافیہ کے بدلے بانی پی ٹی آئی کو لے جائے، رانا ثناءاللہ

شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا…

35 mins ago

ایک میچ میں 6 کیچز: رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب…

42 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم پھر ٹل گئی

جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی…

55 mins ago

طلاق کی خبروں کے باوجود ابھیشیک اور ایشوریا کونسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن طلاق کی…

1 hour ago