اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشت کاروں کے لیے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے یہ اعلان پنجاب میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے عزم اور اربوں روپے کے انعامی پیکیج کے تحت کیا گیا ہے۔
پیکیج کے تحت ساڑھے 12 تا 25 ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے 1000 لینڈ لیولرز مفت دیے جائیں گے، 25 ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000 گرین ٹریکٹر بالکل مفت ملیں گے۔
گندم کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے، گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز اسکیم کے لیے ایگری کلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 پر کا ل یا متعلقہ محکمہ زراعت کے توسیع آفس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورا ساتھ دیں گے، کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ان کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے، گندم کی کاشت پر کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور ادویات مہیا کی جارہی ہیں، چند ماہ میں کاشتکاروں کے لیے ریکارڈ منصوبے شروع کیے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
ریاض (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع…
جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں، اپوزیشن…
شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا…
ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب…
جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن طلاق کی…