ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے راجستھان کے ایک 32 سالہ شخص کو کرناٹکا سے گرفتار کر لیا گیا اور مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کی شناخت بھیکا رام عرف وکرم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ جالور، راجستھان کا رہائشی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہویری کے سپرنٹنڈنٹ پولیس انشو کمار نے بتایا کہ “مہاراشٹر اے ٹی ایس” کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہویری ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کرناٹکا کے مختلف علاقوں میں مزدوری کر رہا تھا اور گوودر اونی میں کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔
ملزم نے ممبئی پولیس کو کال کر کے دھمکی دی کہ اگر سلمان خان نے ان کے مندر میں جا کر معافی نہیں مانگی یا پانچ کروڑ روپے ادا نہیں کیے تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ ملزم نے اپنے آپ کو لارنس بشنوئی کے بھائی کے طور پر پیش کیا۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو ممبئی لایا جا رہا ہے۔
سلمان خان کے حوالے سے، وہ اس وقت بگ باس 18 اور اپنی آنے والی فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
ریاض (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع…
جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں، اپوزیشن…
شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا…
ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب…
جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن طلاق کی…