اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو این سی اوسی کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی این سی او سی میجر جنرل ّصف محمود گورائیہ نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی، انہوں نے کورونا وباء کے سدباب، ویکسین کی فراہمی کے انتظامی امور اور منیجمنٹ اسٹریٹجیز پر بھی روشنی ڈالی، وزیراعظم نے کورونا وباء کی روک تھام کیلئے این سی اوسی کی کاوشوں کو سراہا، وزیراعظم نے صوبوں اور دیگر اداروں کی کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے کوششوں کی بھی تعریف کی، وزیراعظم نے ویکسی
نیشن کے لازمی عمل کی تکمیل کیلئے تمام فریقین کو بھرپور اور ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدائیت کی، بعدازاں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان کی ریٹائرمنٹ پر انہیں این سی او سی کا مومنٹو پیش کیا، وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی وسائل کے بہترین استعمال، مثالی کوآرڈی نیشن، انتھک کوششوں اور خدمات کی تعریف کی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…