اسموگ: لاہور ہائیکورٹ کا رات 8بجے مارکیٹس بند کرنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ سے بچنے کے اقدامات اپنانے کے لیے رات 8بجے مارکیٹس بند کرنے کا حکم دے دیا، صوبے میں مارکیٹس اتوار کے روز بھی بند رکھی جانے کی ہدایت کی گئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ورک فرام ہوم کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا۔
اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے موٹر وے اور رنگ روڑ پر داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹرک اور ٹرالر کی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے، کیونکہ ٹرک اور ٹرالر اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں۔
عدالت نے ہدایت کی کہ ڈولفن پولیس اور پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے تعینات کیے جائیں۔ ہر سماعت پر حکومت کو اسموگ کنٹرول کے لیے اقدامات کا کہتے رہے، اصل آلودگی کا باعث تو ہیوی ٹریفک کا دھواں چھوڑنا ہے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر لاری اور بسوں کو نوٹس دیے ہیں تو ابھی تک بند کیوں نہیں ہوئیں، دھواں چھوڑنے والی بسوں کو 50، 50ہزار جرمانہ کریں تو کیسے ٹھیک نہیں ہوں گے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر کیسے جاسکتی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کو اقدامات کرنے چاہیے تھے، ہم حکومت کی مدد کے لیے یہ اقدامات کررہے ہیں۔ حکومت شاید عدالتی احکامات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی۔ ڈی سی وغیرہ پر حکومت کا دباؤ ہو تو کام کریں گے۔
عدالت نے مزید کہا کہ اسموگ کی صورتحال کا انتظامیہ کو رات کو جائزہ لینا چاہیے، ڈی سی لاہور اور کمشنر کو رات کو نکل کر دیکھنا چاہیے کہ کیا ہورہا ہے۔ ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکن نہ ہو۔ شادی پر ون ڈش تو کردی لیکن وہاں پر رش کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

Recent Posts

پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ بن چکی ہے اس میں رہنے کا فائدہ نہیں ، شبلی فراز

عمران خان سے ہماری ملاقات روکنے کے لیے اڈیالہ جیل بند رکھا گیا، رہنما پی…

14 mins ago

ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایم ایل…

15 mins ago

چودھری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کر دیا

لاہور ( قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے…

19 mins ago

آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے حصول کیلیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم سے وی آن گروپ کے چیئرمین جناب آوگی کے فیبیلا کی قیادت میں 5…

27 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اخترمینگل و دیگر کا سپریم کورٹ سے رجوع

درخواست میں وفاق اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل…

48 mins ago

سوزوکی نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (پی ایس ایم سی) نے اپنے صارفین کے…

56 mins ago