خیبرپختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ، خیبر پختونخوا کے سینیٹ سیٹوں پر انتخابات کیلئے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا، رٹ پٹیشن کی منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دے دی، سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن پہلے تاخیری حربے استعمال کر رہا تھا اب کھلم کھلا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہو چکے ہیں۔

Recent Posts

آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے حصول کیلیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم سے وی آن گروپ کے چیئرمین جناب آوگی کے فیبیلا کی قیادت میں 5…

5 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اخترمینگل و دیگر کا سپریم کورٹ سے رجوع

درخواست میں وفاق اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل…

26 mins ago

سوزوکی نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (پی ایس ایم سی) نے اپنے صارفین کے…

34 mins ago

ڈسپلن کی خلاف ورزی، فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2میچز کیلئے معطل کردیاگیا

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2میچز کیلئے معطل کردیا۔ نجی…

37 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات…

58 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ…

1 hour ago