حج پر جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، رقم پر قسطوں کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری سکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 89605 عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے، ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر سکیم کے تحت جائیں گے۔وزیر مذہبی امور چوہدری سا لک حسین حج پالیسی کا با ضابطہ اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔

سرکاری سکیم کے ذریعے حج بیت اللہ جانے کے خواہش مند عازمین کیلئے اچھی خبر یہ بھی ہے کہ حج پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی سکیم بھی متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجا ئے3 اقساط میں وصول کیا جا ئے گا، ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید4 لا کھ روپےکی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے ۔

پاکستانی عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی شرائط کے مطابق صحت پالیسی تیار کی گئی جس کے مطا بق ڈائیلاسز کرانے والے افراد پر اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب دل کے عارضے میں مبتلا اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے، پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے جب کہ ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔

Recent Posts

آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے حصول کیلیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم سے وی آن گروپ کے چیئرمین جناب آوگی کے فیبیلا کی قیادت میں 5…

7 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اخترمینگل و دیگر کا سپریم کورٹ سے رجوع

درخواست میں وفاق اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل…

28 mins ago

سوزوکی نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (پی ایس ایم سی) نے اپنے صارفین کے…

36 mins ago

ڈسپلن کی خلاف ورزی، فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2میچز کیلئے معطل کردیاگیا

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2میچز کیلئے معطل کردیا۔ نجی…

39 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات…

60 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ…

1 hour ago