ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ کا ریکارڈ برابر کردیا .
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے چھ کیچ کئے، رضوان اگر ایڈم زیمپا کا کیچ نہ گراتے تو ورلڈ ریکارڈ بناسکتے تھے .
خیال رہے کہ اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ، مارک باو¿چر، ایلک سٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد ، کوئنٹن ڈی کک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں چھ کیچ کرچکے ہیں .
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے 164 رنز کا ہدف دیا ہے . ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا .
اس سے قبل پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی .