پاکستان میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا، عمر ایوب


جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں، اپوزیشن لیڈر
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ڈفرز کی رجیم ہے، پاکستان میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا تھا جو آج بھی زمین بوس ہے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں، اور تو اور ہم دونوں جوڈیشل کمیشن کے ممبرز بھی ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اکتوبر کو ہم پر جو مقدمات درج ہوئے ان میں 14 فارن ایکٹ بھی شامل ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر آپ 14 فارن ایکٹ لگا رہے ہیں؟ ہم پر سارے مقدمات سیاسی ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کل سے خبریں آ رہی ہیں کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے لیکن ملک میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر…

3 mins ago

9 مئی مقدمات؛ جے آئی ٹی تفتیش میں فواد چوہدری، علیمہ اور عظمیٰ خان قصوروار قرار

ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کررہا ہوں، آئندہ ملزمان عدالت میں پیش ہوں،…

7 mins ago

ایک روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ایک روزکمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔ صرافہ ڈیلرز…

13 mins ago

پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل،نئے جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر…

16 mins ago

تحریک انتشار صرف این آر او کے لیے ملکی امن کو داؤ پر لگا رہی ہے، وزیر اطلاعات

تحریک انتشار اپنی روش پر قائم ہے، یہ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، عطا…

19 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد اہم بیان جاری کر دیا

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ)پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دیتے ہوئے سیریز…

19 mins ago