لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سانحہ 9مئی اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 4مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں،بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہئے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے بیانیہ اپنایاکہ اگرگرفتاری ہو تو یہ سب کچھ کرنا ہے،پراسیکیوٹر جنرل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں، پراسیکیوٹرجنرل فرہاد علی شاہ نے آج دلائل مکمل کئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر…
ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کررہا ہوں، آئندہ ملزمان عدالت میں پیش ہوں،…
کراچی(قدرت روزنامہ) ایک روزکمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔ صرافہ ڈیلرز…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر…
تحریک انتشار اپنی روش پر قائم ہے، یہ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، عطا…