پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل،نئے جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا۔
نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگیا ، نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنا ہوگئی۔
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا، روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئے جا رہے ہیں، اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ 7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لئے بھی دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیک لاگ ختم کر رہے ہیں۔

Recent Posts

کینیڈا کے ملٹیپل ویزے میں بڑی تبدیلیاں، طلبا کی مشکل بڑھ گئی

یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…

5 mins ago

بی ایل اے دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیئے، صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس

مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…

24 mins ago

سمندرپار پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

سعودی عرب 76.6کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سمندر پار پاکستانیوں کا…

29 mins ago

بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے سامنے زمین بوس؛ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا

ٹرمپ کے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل…

40 mins ago

کراچی میں انوکھا ولیمہ، جاپانی دلہن اور دولہے کا ساڑھے تین سالہ بیٹا بھی تقریب میں شریک

ننھا محمد زین تقریب کے دوران مختلف رسموں کو حیرت اورخوشی سے دیکھتا رہا کراچی(قدرت…

1 hour ago

بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو 125 ارب میں خریدنے کی پیشکش

پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی…

2 hours ago