نعمان اعجاز اور صبر قمر کے ویب سیریز میں انتہائی بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز اور اداکار صبا قمر کی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین اس وقت سکتے میں آ گئے جب انہوں نے دونوں فنکاروں کا ایک کلپ وائرل ہوتا دیکھا۔

سوشل میڈیا پر اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صباء قمر کے وائرل ہونے والے کلپ میں دونوں پلنگ پر ایسے انداز میں بیٹھے ہوئے گفتگو کررہے ہیں جو کسی بھی صورت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی روایات کے مطابق نہیں ہے اسی لیے اس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ ممکنہ طور پر نیٹ فلیکس کی کوئی سیریز ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ ویب سیریز کا کلپ ہے، یہ ویب سیریز ‘زی فائیو’ نے پروڈیوس کی جسکی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی نظر آئی جس کو ایڈز ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں اور دونوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ باوضو ہوتے ہیں اس کام کے لیے، حد ہے نعمان بھائی’ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ حد ہوگئی بے حیائی کی، لگا کسی نیٹ فلکس کی سیریز کا سین ہے’۔

نعمان اعجاز اور صبا قمر دونوں ہی کا شمار پاکستان کے ایسے ورسٹائل فنکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے جنہوں نے ڈراموں میں اپنی زبردست اداکاری سے شہرت حاصل کی۔

صبا قمر کے مشہور ڈراموں میں ‘چیخ’ ، ‘میں چاند سی’ ، ‘ فراڈ’ ، ‘سرِ راہ’ ‘متاعِ جان ہے تو’ اور ‘پانی جیسا پیار ہے’ شامل ہیں جبکہ نعمان اعجاز کے سپر ہٹ ڈراموں کی فہرست بھی کوئی چھوٹی نہیں جن میں ‘سنگِ مرمر’ ، سنگِ ماہ’ ، ‘ڈر سی جاتی ہے صلہ’ ، ‘او رنگریزا’ ، ‘دشت’ ، ‘نورپور کی رانی’ و دیگر شامل ہیں تاہم ان دنوں وہ ‘دنیاپور’ اور ‘بسمل’ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

Recent Posts

نعمان اعجاز اور صبا قمر بولڈ مناظر فلمانے پر تنقید کی زد میں

نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…

3 mins ago

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس : دس ججز کے خلاف شکایات ناکافی شواہد قرار دے کر خارج

من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…

20 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رِٹ پٹیشن دائر کرنے کافیصلہ

الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…

34 mins ago

ڈرامہ ’صلاح الدین ایوبی‘ کے اوغور گونیش پاکستانی مداحوں کی محبت میں گرفتار

جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…

52 mins ago

کینیڈا کے ملٹیپل ویزے میں بڑی تبدیلیاں، طلبا کی مشکل بڑھ گئی

یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…

1 hour ago

بی ایل اے دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیئے، صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس

مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…

1 hour ago