عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 2000 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہونےو الی بڑی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2683ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 278800 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715روپے کے اضافے سے 239026روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…
الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…
جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…
یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…
مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…
سعودی عرب 76.6کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سمندر پار پاکستانیوں کا…