بی ایل اے دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیئے، صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس


مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو گمراہ کرنا تھا، طلعت عزیز
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بی ایل اے دہشت گرد طلعت عزیز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جن لوگوں میں بیٹھتا تھا ان کا تعلق بی ایل سے تھا، میری دشمنی کسی سے نہیں ہے، میں پوری قوم سےدرخواست کرتاہوں ایسے لوگوں سے بچا جائے۔
طلعت عزیز نے کہا کہ مجھے پنجاب یونیورسٹی میں اسکالرشپ ملی، بی ایل اےکےلوگوں نےکہاپہاڑوں میں جاکرنئی زندگی ملےگی،دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو گمراہ کرنا تھا، اتنا گمراہ ہواکہ میں نے اپنے اہل خانہ کے بارے میں بھی نہ سوچا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے قائل کیا گیا کہ بلوچستان کی آزادی کے لیے ہتھیاراٹھاؤ، پنجاب یونیورسٹی میں تھرڈایئرکا طالبعلم ہوں، مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، حالات دیکھ کروہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوا۔
 ڈی آئی جی سی ٹی ڈی شاہد رند نے کہا ہے کہ لورالائی میں دہشتگردوں کیخلاف باقائدہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے، دہشتگرد معصوم بچوں کو بھی استعمال کررہےہیں۔
بی ایل اے چھوڑکرہتھیارڈالنے والےدہشتگرد کی نیوزکانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذکرنےوالےادارےامن کیلئےکام کررہےہیں، طلعت عزیزپنجاب یونیورسٹی کےتھرڈسیمسٹرکےطالب علم تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کےخلاف ہم سب ملکرکام کررہےہیں، کارروائی کےدوران دہشتگردوں سےاہم معلومات ملیں، دکی میں دہشتگردبھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔
صوبائی وزیرعبدالرحمٰن کھیتران نے کہا کہ دہشتگردوں کےنیٹ ورک کوپکڑرہے ہیں، ریاست کیخلاف جو بھی جائےگا وہ دہشتگرد ہوگا،کون سی آزادی تحریک ہے جہاں معصوم لوگوں کونشانہ بنایاجارہا ہے۔

Recent Posts

نعمان اعجاز اور صبا قمر بولڈ مناظر فلمانے پر تنقید کی زد میں

نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…

21 mins ago

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس : دس ججز کے خلاف شکایات ناکافی شواہد قرار دے کر خارج

من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…

38 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رِٹ پٹیشن دائر کرنے کافیصلہ

الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…

52 mins ago

ڈرامہ ’صلاح الدین ایوبی‘ کے اوغور گونیش پاکستانی مداحوں کی محبت میں گرفتار

جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…

1 hour ago

کینیڈا کے ملٹیپل ویزے میں بڑی تبدیلیاں، طلبا کی مشکل بڑھ گئی

یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…

1 hour ago

سمندرپار پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

سعودی عرب 76.6کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سمندر پار پاکستانیوں کا…

2 hours ago