مخصوص نشستیں؛ پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رِٹ پٹیشن دائر کرنے کافیصلہ


الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، صوبائی مشیر اطلاعات
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رِٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کیا جائے گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات کے لیے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ رِٹ پٹیشن کی منظوری گزشتہ روز وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی ہے۔ کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کے لیے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دیدی ہے۔ سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے تاخیری حربے استعمال کررہا تھا، اب کھلم کھلا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہینِ عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس…

10 mins ago

سموگ کی صورتحال، حکومت نےپابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت نے سموگ سے متعلق پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے…

14 mins ago

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11…

17 mins ago

نعمان اعجاز اور صبا قمر بولڈ مناظر فلمانے پر تنقید کی زد میں

نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…

2 hours ago

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس : دس ججز کے خلاف شکایات ناکافی شواہد قرار دے کر خارج

من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…

3 hours ago

ڈرامہ ’صلاح الدین ایوبی‘ کے اوغور گونیش پاکستانی مداحوں کی محبت میں گرفتار

جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…

3 hours ago