سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس : دس ججز کے خلاف شکایات ناکافی شواہد قرار دے کر خارج


من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف دس شکایات کو ناکافی قرار شواہد کی بنا پر خارج کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل تھے جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم کاکڑ بھی شریک تھے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ججز کے خلاف دس شکایات کا جائزہ لیا گیا، جوڈیشل کونسل نے دس شکایات ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیں، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز خط کے مطابق کوڈ اف کنڈکٹ 209(8) پر غور کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کونسل کا کوڈ ججز کے علاوہ دیگر اداروں پر لاگو ہوتا ہے، کوڈ اف کنڈکٹ کے معاملے پر مشاورت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آئندہ اجلاس میں کوڈ آف کنڈکٹ ترمیم پرغور کیا جائے گا۔
جوڈیشل کونسل نے اعادہ کیا ہے کہ کونسل کا اجلاس ماہانہ بنیادوں پر بلایا جائے گا، اجلاس ماہانہ بلانے کا مقصد جوڈیشل کمیشن میں شکایات کو جلد نمٹانا ہے، من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف ضابطے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کی ڈگری کی شکایت سمیت دیگر شکایات بھی کونسل میں زیر التوا تھیں، جوڈیشل کونسل کے اعلامیہ میں کسی جج کا نام درج نہیں کیا گیا جن کی شکایات ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کی گئی ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں کونسل کے رولز طے کرنے اور الگ سیکریٹریٹ کے قیام پر بھی مشاورت ہوئی، کونسل نے رجسٹرار کی تجاویز پر اتفاقِ کیا اور طے کیا کہ آئندہ اجلاس میں رولز پیش کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق کونسل نے چیف جسٹس کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ایک اہل انفرادی فرد کا انتخاب کریں جو بطور سیکریٹری فرائض سر انجام دے، کونسل کے سیکریٹری کی معیاد تین ماہ ہوگی، جس کاکام رولز بنانے کی مشق کا جایزہ لینا اور سیکرٹریٹ کے لیے انسانی وسائل کا اہتمام کرنا ہوگا۔

Recent Posts

خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس…

4 mins ago

سموگ کی صورتحال، حکومت نےپابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت نے سموگ سے متعلق پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے…

8 mins ago

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11…

11 mins ago

نعمان اعجاز اور صبا قمر بولڈ مناظر فلمانے پر تنقید کی زد میں

نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…

2 hours ago

مخصوص نشستیں؛ پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رِٹ پٹیشن دائر کرنے کافیصلہ

الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…

3 hours ago

ڈرامہ ’صلاح الدین ایوبی‘ کے اوغور گونیش پاکستانی مداحوں کی محبت میں گرفتار

جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…

3 hours ago