نعمان اعجاز اور صبا قمر بولڈ مناظر فلمانے پر تنقید کی زد میں


نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدپر وائرل ہو رہے ہیں
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں تاہم یہ دونوں ہی ان دنوں سوشل میڈیا پر شدید ترنقید کا سامنا کرنا رہے ہیں۔
صبا قمر نے اپنے مقبول حالیہ ڈراموں ’فراڈ‘، ’سرِ راہ‘، ’سیریل کلر‘ اور ’پاگل خانہ‘ جیسے شاندار پراجیکٹس میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، جبکہ نعمان اعجاز بھی ’دنیہ پور‘، ’ہم دونوں‘ اور ’بسمل‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث خوب پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔

ان دونوں ورسٹائل اداکاروں نے مختلف ڈراموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں ’اُلو برائے فروخت نہیں‘، ’جو چلے تو جان سے گزر گئے‘ اور ’مسٹر اینڈ مسز شميم‘ شامل ہیں۔

تاہم نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شميم‘ کے ایک بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں انہیں ایک دوسرے کے بےحد قریب دیکھا جاسکتا ہے، زی فائیو پر نشر کی جانے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈز کا شکار ہے۔ اس سین کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صبا اور نعمان اعجاز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر اور نعمان اعجاز جیسے باصلاحیت اداکاروں کو ایسے غیر اخلاقی مناظر والا سین کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’مجھے لگا کہ یہ کسی نیٹ فلکس سیریز کا سین ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ پاکستانی اداکار ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا، ’یہ وہی اداکار ہیں جو وضو کے ساتھ گھر سے نکلنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسی چیزیں شوٹ کرتے ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خاص طور پر سرِ راہ ڈرامے کی اداکارہ صبا قمر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Recent Posts

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر…

3 mins ago

خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس…

14 mins ago

سموگ کی صورتحال، حکومت نےپابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت نے سموگ سے متعلق پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے…

18 mins ago

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11…

21 mins ago

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس : دس ججز کے خلاف شکایات ناکافی شواہد قرار دے کر خارج

من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…

3 hours ago

مخصوص نشستیں؛ پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رِٹ پٹیشن دائر کرنے کافیصلہ

الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…

3 hours ago