وزیراعظم عمران خان23 اکتوبر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جائیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جائیں گے، وزیراعظم تین روزہ دورے میں کانفرنس میں شرکت اور سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے، گرین انیشیٹو کانفرنس سعودی دارلحکومت ریاض میں پچیس اکتوبر کو منعقد ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔خیال رہے وزیراعظم عمران نے اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک سب سے زیادہ سعودی عرب کے دورے کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں بھی سعودی ولی عہد محمد سلمان کی دعوت پر تین روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے بھی ملاقات کی، جس میں اسلامو فوبیا اور دیگر عالم اسلام کے مسائل کے پر بات کی گئی۔ اسی طرح 16 اگست کو پاکستان میں وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی ،وزیراعظم عمران خان نے وفد کا خیرمقدم کیا، وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور سعودی عرب اور پاکستان کے عوام کے مابین روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حال ہی میں قائم ہونے والی سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یاد رہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ اور انتہائی قریبی تعلقات قائم ہیں، حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگی پر تیل کے معاملات طے پاگئے، وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا، سعودی عرب دو سال میں پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، یہ رقم تیل کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

6 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

30 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

40 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

48 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

55 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

1 hour ago