راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 06 نومبر 2024ء کودلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار تائب شاہ شہید (عمر : 38 سال،ساکن ، ضلع ٹانک)، لانس نائیک گلاب زمان شہید (عمر :30 سال،ساکن ،ضلع کرک)، لانس نائیک حبیب اللہ شہید (عمر : 28 سال،ساکن ، ضلع اورکزئی) اور لانس نائیک مزمل محمود شہید (عمر : 37 سال،ساکن ، ضلع کرک) مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیئے گئے۔
شہدا ءکی نمازِ جنازہ اور تدفین میں عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…