کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے بیگم کی بات پر عمل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
فلک شبیر اور سارہ خان نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی اور دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔
فلک شبیر سارہ خان سے محبت اور اس کے اظہار کے نت نئے طریقوں کی خاطر مداحوں میں خاصے مقبول ہیں، وہ اکثرو بیشتر اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں فلک شبیر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے ایک نرالا مشورہ دیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر گلوکار فلک شبیر کی سٹوری پر درج تھا کہ’ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے دل کی سنیں اور پھر دماغ کی سنیں، پھر اچھی طرح غوروفکر کرنے کے بعد وہ کریں جو آپ کی بیگم کہتی ہے‘۔
یاد رہے کہ رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو فارم ہاو¿س اور مرسڈیز بینز تحفے میں دی ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت سردیوں…