خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی

لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا .

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کےتحت غریب عوام کی مدد کی جارہی ہے، جبکہ صوبوں کےدرمیان خدمت کامقابلہ ہوناچاہیے .

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیصلہ پاکستان کی عدالتوں نےکرنا ہے، پی ٹی آئی کہتی تھی ٹرمپ آئیں گے توبانی رہا ہوجائیں گے .

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے غلط کام کیے ہوں گے توسزا ہوگی، بانی پی ٹی آئی نےغلط کام نہیں کیاتو رہائی مل جائےگی.

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے غیر رسمی گفتگو ہوئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں