اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنان نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں احتجاج کیا ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس مشتعل کارکنان کے ’ورکرز کو عزت دو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اسلام آباد احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان آن بروز جمعہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے لیے کے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچے۔
احتجاج اسلام آباد احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور کہا کہ وزیراعلی نے 3 گھنٹے انتظار کروایا، 5منٹ کی ملاقات میں خود بولے اور واپس چلے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کی طرف سے رہا کارکنان کو فی کس ایک ہزار روپے دینے پر ورکر طیش میں اگئے اور کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک میں گرفتار ہوئے تھے، ایک ایک ہزار روپے کے لئے نہیں۔
احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود تھیں۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…